Islamic Quotes
share these islamic quotes and feels good
- جو حق سے منہ موڑتا ہے تباہ ہوجاتا ہے (حضرت علیؓ
- حضرت علیؑ نے فرمایا – جہاں بھی رہو خدا سے ڈرو ہمیشہ حق بات کہو اگرچہ تلخ ہو
- تین چیزیں ایمان کو تباہ کر دیتی ہیں امیروں کی محفل عورتوں کی صحبت جاہلوں سے بحث (حضرت علیؓ)
- کسی کے خلوص اور پیار کو اسکی بے وقوفی مت سمجھو ورنہ کسی دن تم خلوس اور پیار تلاش کروگے اور لوگ تمہیں بیوقوف سمجھیں گے (حضرت علیؓ
- ان لوگوں پر اعتبار کرو جو تمہاری تین باتیں بھانپ سکیں تمہاری ہنسی میں پوشیدہ درد تمھارے غصے میں پوشیدہ پیار تمہاری خاموشی میں پوشیدہ وجہ (حضرت علیؑ)
- حضرت علیؓ نے فرمایا – کبھی کسی کو دکھ مت دو کیونکہ معافی مانگ لینے پر بھی دل میں درد باقی رہتا ہے
- جس طرح دیوار میں سے کیل نکالنے پر سوراخ باقی رہتا ہے
- مولا علیؑ نے فرمایا – چغل خور ایک لمحے میں ایسا فتنہ پیدا کردیتا ہے جو کئی ماہ تک چلتا ہے
- کبھی بھی اپنی جسمانی طاقت اور اپنی دولت پر بھروسہ مت کرنا کیوں کے بیماری اور غریبی آنے میں دیر نہیں لگتی (امام علیؑ)
- مولا علیؑ نے فرمایا – حق جہاں پر بھی ہو وہاں تک پہنچنے کے لیے شدید سختیوں میں بھی گھس جاؤ
- بہت زیادہ باتیں کرنے والے سے لوگ تنگ آ جاتے ہیں (مولا علیؑ)
- گھر میں غصہ ہونا گویا اسے ویران کرنا ہے (امام علیؑ)
- اپنے دوست کو اتنے ہی راز بتاؤ کے کل کو اگر وہ تم سے دشمنی پر آمادہ ہو تو تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے (حضرت علیؓ)
- مولا علیؑ نے فرمایا : جس نے تمھارے ساتھ برائی کی ہو اسکے ساتھ احسان کر کے اسے بدلہ دے دو کیوں کے احسان بد زبانوں کی زبان بند کرتا ہے
- اسے اپنا رازکبھی مت بتاؤ جس کا کوئی راز تمھارے پاس نہ ہو (حضرت علیؑ)
- جب کوئی چیز اپنے والدین کو دو تو اس طرح دو جس طرح کوئی غلام اپنے آقا کے سامنے کوئی چیز پیش کرتا ہے (مولا علیؑ)
- یہ زندگی دو دن کی ہے ایک دن تمھارے حق میں اور دوسرے دن تمھارے مخالف جس دن تمھارے حق میں ہو
- اس دن غرور مت کرنا اور جس دن تمھارے مخالف ہو اس دن صبر کرنا (حضرت علیؓ)
- خوش قسمت ہے وہ انسان جس کے لیے کوئی روئے بد قسمت ہے وہ شخص جسکی وجہ سے کوئی روئے (حضرت علیؑ)
- جب تمہاری مشکلات حد سے بڑھنے لگیں تو سمجھ لو کے الله تمہیں کوئی بلند مقام دینے والا ہے (امام علی)ؑ
- کبھی نہ گرنا کمال نہیں مگر گر کے سنبھل جانا کمال ہے (حضرت علیؓ)
- اگر کوئی شخص اپنی بھوک مٹانے کے لیے روٹی چوری کرے تو چور کے ہاتھ کاٹنے کے بجائے بادشاہ کے ہاتھ کاٹے جائیں (حضرت علیؓ)
- حضرت علیؓ نے فرمایا – ساری دنیا کے سارے لوگ تجھے اپنے فائدے کے لیے چاہتے ہیں
- صرف تیرا رب ہی ہے جو تجھے تیرے فائدے کے لیے چاہتا ہے
- جس شخص کے دشمن نہ ہوں سب دوست ہوں اس جیسا منافق کوئی نہیں کیوں کے دشمن اسکے ہوتے ہیں جو حق کی بات کہتا ہے – (حضرت علیؓ)
- مولا علیؑ فرماتے ہیں – برائی کی مثال ایسی ہے جیسے پہاڑ سے نیچے اترنا ایک قدم اٹھاؤ تو باقی اٹھتے چلے جاتے ہیں
- اور اچھائی کی مثال ایسی ہے جیسے پہاڑ پر چڑھنا ہر قدم پچھلے قدم سے مشکل مگر ہر قدم پر بلندی ملتی ہے
- حضرت علیؑ نے فرمایا – اقتدار ، طاقت اور دولت ملنے پر لوگ بدلتے نہیں بلکہ بے نقاب ہوتے ہیں
- حق بات کی پہلی نشانی ہے اسکی ہمیشہ مخالفت ہوتی ہے جسکی کوئی مخالفت نہیں وہ قطن حق نہیں (حضرت علیؓ)